Urdu Literary Society

Urdu Literary Society

Urdu Literary Society

“ہے۔ ادب ہماری سوچ اور فکر میں گہرائی پیدا کرتا ہے۔ ادب کی اہمیت سمجھتے ہوئے 55 مین کی کوآرڈینیٹر مسز ارم کاشف نے ، مسز نسرین شاہ کی رہنمائی اور دیگر اساتذہ کی مشاورت سے 2017 میں اردو ادبی مجلس کی بنیاد رکھی۔ اردو ادبی مجلس کا مقصد نہ صرف طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے بلکہ انہیں ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار بھی کر سکیں۔ سالانہ ہفتہ اردو اس کی ایک مثال ہے۔ اس ایونٹ میں طالبات بیت بازی، تقریر اور نظم و نثر کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے طالبات اپنا نکتہ نظر سب کہ سامنے پیش کرتی ہیں۔ ایسی تقریبات صرف 55 مین کی اپنی طالبات تک محدود نہیں رہتیں بلکہ اردو ادبی مجلس کی جانب سے ایسی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں جن میں مختلف اسکولوں سے طالب علم شرکت کرتے ہیں۔ 23 نومبر2018 کا ہفتہ اردو اس کی بہترین مثال ہے جس میں ایک رنگارنگ بین الکلیاتی مقابلے کا انتظام کیا گیا جہاں بہت سے اسکولوں سے طالب علموں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ تمام باصلاحیت شرکاء نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اسی طرح اردو ادبی مجلس 55 مین ایل جی ایس کی طالبات کو دوسرے اسکولوں کے مقابلوں میں بھی شرکت کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ان مقابلوں میں سے قابل ذکر سا ئیسا کا شعرونثر خوانی کا مقابلہ ہے۔ ہم فخر سے کہ سکتے ہیں کہ طالبہ قرۃ العین نے اس مقابلے میں ہمارے اسکول کی نمائندگی کی اور حوصلہ افزائی کا انعام اپنے نام کیا۔ 55 مین نے 2020 کے ضیاء محی الدین مقابلے میں دوسرا انعام حاصل کیا ۔ ان مقابلوں کے ذرئعے بچوں میں ادبی ذوق ابھارا جاتا ہے اور ان کو فنکارانہ صلاحیتیوں کے اظہار کا موقع دیا جاتا ہے تاکہ وہ بہترین ذہنی صلا حیتیوں کے حامل اور مستقبل کے معمار ثابت ہو ں۔ ایک صحت مند مقابلے کی فضا سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور انہیں دوسروں سے سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

Email us at: urdu@55.lgs.edu.pk